07/06/2026
تیزاب گردی ایک سنگین اور غیر انسانی جرم ہے جو نہ صرف جسمانی بلکہ نفسیاتی اور سماجی طور پر بھی متاثرہ فرد کی زندگی کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ آج کوئٹہ بلوچستان میں فیمیل ینگ ڈاکٹر پر تیزاب پھینکا گیا ہے جس سے وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے تیزاب گردی کا آج کاواقعہ صرف ایک عورت پر حملہ نہیں بلکہ معاشرے، طب کے شعبے اور خواتین کے تحفظ پر حملہ تصور کیا جانا چاہیے آج کے افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے
ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے، مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دے۔ متاثرہ ڈاکٹر صاحبہ کو بہترین طبی سہولیات، نفسیاتی معاونت اور قانونی مدد فراہم کرے اور مستقبل میں ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے
ایک مہذب معاشرے کی پہچان یہی ہے کہ وہ اپنی خواتین اور پیشہ ور افراد کو تحفظ فراہم کرے اور ظلم کے خلاف بلاامتیاز انصاف مہیا کرے