وسدے دیہات

وسدے دیہات 🌾🌴خوبصورت نظارے پاکستانی وسیب کے🇵🇰🎀

ہمارے علاقے میں ابھی بھی پرانے کلچر کے آثار دیکھنے کو ملتے ہیں۔ وسدے دیہات
25/05/2026

ہمارے علاقے میں ابھی بھی پرانے
کلچر کے آثار دیکھنے کو ملتے ہیں۔

وسدے دیہات

ہمارے گھر کی رونق ماشاءاللہ بڑے چاچا اور چھوٹے چاچا ہمارے گھر کی رونق اللّٰہ پاک ہمیں بھی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے...
22/05/2026

ہمارے گھر کی رونق ماشاءاللہ بڑے چاچا اور چھوٹے چاچا ہمارے گھر کی رونق اللّٰہ پاک ہمیں بھی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے ۔

وسدے دیہات

میرا گھر میری جنت رب العالمین تمام دیسی پردیسی سبھی بھائیوں کو سلامت رکھے گھر سے باہر کچھ وقت گزار کر دیکھیں اور پھر محس...
21/05/2026

میرا گھر میری جنت رب العالمین تمام دیسی پردیسی سبھی بھائیوں کو سلامت رکھے گھر سے باہر کچھ وقت گزار کر دیکھیں اور پھر محسوس کریں گھر کی قدر کیا ہے گھر جنت ہوتا ہے اگر امن سکون ہو اور سکون تب ہوتا ہے جب گھر میں والدین ہوں ۔

سانول آف نورا شریف بھکر

وسدے دیہات

مٹی سے محبت کرنے والے حاضر ہوں کیا یہ مٹی کا مٹکا ٹھنڈا ہوگا یا نارمل ایک بات واضح کر دوں جو باہر سے پانی اور نمی نظر آ ...
20/05/2026

مٹی سے محبت کرنے والے حاضر ہوں کیا یہ مٹی کا مٹکا ٹھنڈا ہوگا یا نارمل ایک بات واضح کر دوں جو باہر سے پانی اور نمی نظر آ رہی ہے یہ خود سے ایسے ہی نظر آ رہی ہے اوپر پانی نہیں ڈالا گیا اس کے اندر پانی کتنا ٹھنڈا ہوگا آپ لوگ بتائیں مزید ذیادہ ٹھنڈا مٹی کا مٹکا کا علاقے کا لینا چاہیے اور کس طرح کا ہونا چاہیے میں نے سنا ہے کالا باغ والی سائیڈ پر ٹھنڈے مٹکے مل جاتے ہیں۔

وسدے دیہات

آج کا لگایا گیا پودا کل کو بڑا درخت بن کر آپ اور آپ کے اردگرد رہنے والے لوگوں اور چرند و پرند کی زندگی ثابت ہوگا گھر میں...
20/05/2026

آج کا لگایا گیا پودا کل کو بڑا درخت بن کر آپ اور آپ کے اردگرد رہنے والے لوگوں اور چرند و پرند کی زندگی ثابت ہوگا گھر میں لگا درخت گھر کی رونق کے ساتھ ساتھ گھر کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی نظام کو بھی بہتر بنانے میں مدد دے گا جتنا ہوسکے علاقائی درخت لگائیں ماحول کو خوبصورت بنائیں ورنہ کنکریٹ اور پتھر کا دور عنقریب آپ کو سانس لینا بھی دشوار کر دے گا درخت لگائیں اپنے اور اپنے پیاروں کی خاطر ۔

سانول آف نورا شریف بھکر

وسدے دیہات

تھل کے علاقوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہے دن گرم اور راتیں ٹھنڈی ہوتی ہیں اکثر علاقوں میں مچھر بھی نہیں ہوتے الحمدللہ میرے عل...
19/05/2026

تھل کے علاقوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہے دن گرم اور راتیں ٹھنڈی ہوتی ہیں اکثر علاقوں میں مچھر بھی نہیں ہوتے الحمدللہ میرے علاقے کا شمار بھی انہیں علاقوں میں سے ہے جہاں مچھر نہیں ہوتا اگر کبھی آندھی وغیرہ کی وجہ سے آ بھی جائیں تو ایک دو دن کیلئے مچھر برائے نام نظر آتا ہے تھل کے علاقوں میں اکثریت گھروں کے کھلے صحن ہوتے ہیں اور گھروں میں لگے درختوں کی وجہ سے دن کا درجہ حرارت بھی کم ہوتا ہے ہم گرمیوں کے موسم میں رات کو صحن میں سوتے ہیں رات دس بجے کے بعد پنکھے کی ہوا بھی ایئر کولر کی طرح محسوس ہوتی ہے پر دن کو پنکھے کی ہوا ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے تندور سے گزر کر آ رہی ہو جو جس علاقے کے لوگ ہوتے ہیں وہ سردی گرمی اسی حساب سے برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہمارے علاقے کے لوگ بھی گرمی سردی صحیح طریقے سے برداشت کرسکتے ہیں کیونکہ تھل کے لوگ سخت جان ہوتے ہیں اکثریت لوگوں کا پیشہ کھیتی باڑی ہے اور کھیتی باڑی آسان کام نہیں فصل کو کاشت کرنے سے لے کر اناج کو منڈیوں تک پہچانے کیلئے انسان کو سخت سے سخت محنت کرنی ہوتی ہے ۔

سانول آف نورا شریف بھکر

وسدے دیہات

دعا کریں جلدی ٹھیک ہو جائے ورنہ ہفتہ سکول نہ جانے کا اچھا بہانہ مل گیا ہے 🤭😝۔وسدے دیہات
19/05/2026

دعا کریں جلدی ٹھیک ہو جائے ورنہ ہفتہ سکول نہ جانے کا اچھا بہانہ مل گیا ہے 🤭😝۔

وسدے دیہات

پتلی تپل کی روٹی کلیجی اور دال کدو الحمدللہ یہ خوبصورت نظارے اور مزیدار ذائقے میرے اپنے پیارے دیہاتی گھر کے ہیں میں ملاز...
18/05/2026

پتلی تپل کی روٹی کلیجی اور دال کدو الحمدللہ یہ خوبصورت نظارے اور مزیدار ذائقے میرے اپنے پیارے دیہاتی گھر کے ہیں میں ملازمت کی وجہ سے چھوٹے بڑے شہروں میں رہ کر اپنے دیہات اور اپنے گھر کو بہت یاد کرتا ہوں جب گھر آتا ہوں تو تصاویریں بنا کر اپلوڈ کرتا ہوں اپنے غریب خانے کو بڑے بڑے بنگلے کوٹھیوں سے بڑھ کر محبت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور اپنے سادہ سے گھر کو شیشے کے محلوں سے بڑھ کر ترجیح دیتا ہوں بس جہاں بھی رہو جہاں سکون ہو جہاں سچے مخلص رشتے ہوں اس جگہ اس علاقے کو دل سے رسپیکٹ دو اور اندرونی بیرونی سازشی عناصر سے محفوظ رکھو خدا پاک میرے علاقے اور میرے پیارے ملک پاکستان کو ہمیشہ پُرامن اور سلامت رکھے آمین ۔

سانول آف نورا شریف بھکر

وسدے دیہات

رات کے کھانے میں تین گھروں کے تین سالن اور پودینہ دھنیا کی چٹنی اتفاق میں برکت ہے ہم لوگ ایک ہی حویلی میں تین گھر آباد ہ...
18/05/2026

رات کے کھانے میں تین گھروں کے تین سالن اور پودینہ دھنیا کی چٹنی اتفاق میں برکت ہے ہم لوگ ایک ہی حویلی میں تین گھر آباد ہیں تینوں کا الحمدللہ اتفاق ہے ہر گھر کا اپنا کھانا پینا ہے تینوں گھر آپس میں کھانا مل بانٹ کر کھاتے ہیں ایک ہی وقت میں تین کھانوں کے ذائقے نصیب ہوتے ہیں وجہ آپس میں اتفاق ہے ۔

سانول آف نورا شریف بھکر

گرمیوں کے سیزن میں آج ہمارے گھر پہلا کیس ریکارڈ ہوا وجہ حد سے زیادہ شرارت دوپہر کو گھر والے باقی سو رہے تھے محترم کو سکو...
17/05/2026

گرمیوں کے سیزن میں آج ہمارے گھر پہلا کیس ریکارڈ ہوا وجہ حد سے زیادہ شرارت دوپہر کو گھر والے باقی سو رہے تھے محترم کو سکون نہیں آ رہا تھا نلکے پر جا کر
ڈیمبو/تنمبوڑی/ڈمبوک کا شکار کر رہا تھا اچانک دوپہر کو بہت زیادہ رونے کی آواز آئی محترم کبھی درد کے مارے اِدھر بھاگتا کبھی اُدھر کچھ لمحے بعد تصویر بنانے دی وہ بھی رشوت لے کر اور ایک شرط بھی رکھی کہ اپلوڈ نہیں کرنی تصویر خیر منت سماجت کے بعد اجازت مل گئی اور اپلوڈ کر دی بچپن میں اور کون کون ایسی حرکتیں کر کے منہ ڈبل روٹی کی طرح بنوا لیتے تھے ۔

تحریر ✍️ سانول آف نورا شریف بھکر
وسدے دیہات

کل رات کو بیٹھے بیٹھے خیال آیا اپنی پیاری ماں کو ایک بات یاد دلا دی کہ امی آپ روٹیوں کی بھت/حلوہ بناتی تھی بہت مزے کا ہو...
16/05/2026

کل رات کو بیٹھے بیٹھے خیال آیا اپنی پیاری ماں کو ایک بات یاد دلا دی کہ امی آپ روٹیوں کی بھت/حلوہ بناتی تھی بہت مزے کا ہوتا تھا زیرہ گڑ ڈال کر میں بہت شوق سے بچپن میں کھاتا تھا ماں نے کہاں بلکل بناتی تھی واقعی آپ شوق سے کھاتے تھے صبح ہوئی میں کہیں باہر کچھ گھنٹوں کیلئے گیا وآپس آیا پیاری ماں جو ابھی بہت بزرگی کی عمر میں پہنچ چکی ہیں رب العالمین صحت والی لمبی زندگی دے آج دوپہر کو وہی روٹی والی بھت/ حلوہ تیار کر کے رکھ دیا ناجانے رات کو ماں کتنی شدت سے صبح کا انتظار کرتی رہی کہ بیٹے کیلئے دوبارہ وہی ذائقے دار بھت/ حلوہ بنا کر کھلا دوں خوش ہو جائے گا جیسے ہی میں کمرے میں آیا جہاں ایک ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں وہاں نظر پڑی تو دیگچے میں بہت سارا بھت پڑا تھا ماں انتظار میں تھی بیٹا آئے گا کھائے گا اور خوش ہو جائے گا جو ذائقہ بچپن میں امی کے ہاتھ میں تھا آج بھی وہی تھا ماشاءاللہ تین بار کھایا بھت بہت مزہ آیا ماں کو بار بار دیکھتا رہا ایک ماں ہی وہ رشتہ ہے جو اولاد کی ہر خوشی ہر خواہش کی خاطر اپنے بڑھاپے کمزور جسم کو ایک سائیڈ پر رکھ کر پورا کرنے کیلئے پوری پوری محنت سے کوشش کرتی ہے خدا پاک ماؤں کو سدا خوش اور سلامت رکھے آمین ۔

تحریر ✍️ سانول آف نورا شریف بھکر

وسدے دیہات

Address

Jandanwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وسدے دیہات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share