It's All About Naya Nazimabad

Call

It's All About Naya Nazimabad Discover lifestyle, property updates, community events & everything about Karachi’s most promising housing society �

17/10/2026

*نیا ناظم آباد سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ سے متعلق اہم انتباہ*
نیا ناظم آباد میں کم سن / نابالغ افراد کی جانب سے گاڑی یا موٹر سائیکل اور اسکوٹی چلانا منع ہے اور یہ خلاف قانون بھی ہے۔
یہ عمل نیا ناظم آباد کے ضوابط اورپاکستان کےمروجہ ٹریفک قوانین دونوں کی خلاف ورزی ہے۔
کم سن ڈرائیونگ راہگیروں ، دیگر رہائیشیوں کی جان اور دوسری گاڑیوں، مال و اسباب وغیرہ کے لیے شدید خطرہ اور سنگین حادثات کا سبب بن سکتی۔
حادثے کی صورت میں تمام قانونی اور مالی ذمہ داری مکمل طور پر بچے کے والدین یا سر پرست پر عائد ہو گی۔
مہمانوں اور ان کے کم سن افراد کی ڈرائیونگ سے ہونے والے حادثات کے ذمہ دار متعلقہ میزبان رہائیشی ہوں گے۔
*یاد دھانی کے لیے بتایا جا رہا ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں پر جرمانہ کی سزا پہلی بار میں پانچ ہزار روپے ہے۔*
*لا پروائی اور اوور اسپیڈنگ کے جرمانے کی سزا تین ہزار روپے ہے*
تمام رہائیشیوں سے مکمل تعاون کی مخلصانہ گذارش ہے۔

یہ میسج مورخہ 15 مارچ 2026 کو تمام گروپس میں شِئیر کیا گیا تھا ۔
مگر کم عمر بچوں کے چالان کیےجانے کے باوجود نہایت افسوس کے ساتھ بتایا جا رہا ہے کہ ابھی بھی کم عمر بچے اور بچیاں اسکوٹی اور موٹر سائیکل چلا رہے ہیں۔ جو کہ سنگین حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔ مگر والدین اس بات کا کوئی تدارک نہیں کر رہے ہیں۔
*آج سے جو بھی بچہ یا بچی اسکوٹی ، موٹر سائیکل یا کار چلاتے ہوئے پکڑا گئے تو نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ اسکوٹی اور موٹر سائیکل ضبط کر لی جائے گی۔*

آپ کے تعاون کا شکریہ
سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ
نیا ناظم آباد

16/10/2026

اہم پیغام برائے تمام رہائشیوں — نیا ناظم آباد

ابھی تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، حادثے کے وقت گاڑی ایک کم عمر ڈرائیور چلا رہا تھا، جبکہ گاڑی میں تین بچے اور ایک خاتون بھی موجود تھے۔ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ گاڑی میں سوار افراد سوسائٹی کے رہائشی نہیں تھے۔

تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو کم عمری میں گاڑی یا اسکوٹی چلانے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔ یہ نہ صرف ان کی اپنی بلکہ دوسروں کی جان و مال کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

براہِ کرم سوسائٹی مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اصولوں اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں، گاڑی ہمیشہ مناسب رفتار سے چلائیں اور بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔

ذمہ دارانہ ڈرائیونگ، محفوظ زندگی!

آئیے، اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے مل کر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

15/10/2026

⚠️ نایا ناظم آباد کے رہائشیوں کے لیے اہم پیغام

نایا ناظم آباد میں زیرِ تعمیر عمارت کے گڑھے میں ایک گاڑی جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ الحمدللہ، تمام لوگ محفوظ رہے۔

تمام ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھیں اور خصوصی طور پر زیرِ تعمیر عمارتوں، کھلے اور سڑکوں پر موجود خطرناک مقامات پر احتیاط برتیں۔

یاد رکھیں، تیز رفتاری چند لمحوں کی بچت، لیکن زندگی بھر کا نقصان بن سکتی ہے۔

اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

احتیاط کریں، محفوظ رہیں! 🤝

09/10/2026

*اطلاع عام*
نیا ناظم آباد کے فلائی اوور کے اوپر لگے راستے کی نشاندہی کے بورڈ کی مینٹیننس کا کام کیا جائے گا جس کی وجہ سے جمعہ اور ہفتہ کی رات نیا ناظم آباد سے سخی حسن جانے والا روڈ رات 10.30 بجے سے بند ہو گا اور سخی حسن سے نیا ناظم آباد آنے والا روڈ رات 1 بجے سے کام مکمل ہونے تک بند رہے گا ۔
تکلیف کے لیے معذرت
نیا ناظم آباد
سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ

09/10/2026

*بجلی کی سپلائی میں تعطل*
کے ای کی جانب سے پورے کراچی میں لووڈ مینیجمینٹ کے حوالے سے مختلف علاقوں میں زیرو لوس والے فیڈر بند کیے گئے ہیں ان میں نیا ناظم آباد کے ایریا کا بھی فیڈر بند ہونے کی وجہ سے پورے نیا ناظم آباد میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ کے ای کے مطابق *دو گھنٹے* سپلائی معطل رہے گی۔

بجلی سپلائی کے تعطل کی وجہ سے پیدا شدہ تکلیف کے لیے معذرت خواہ۔
الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ

07/10/2026

*بجلی کی سپلائی میں تعطل*
کے ای کی جانب سے فالٹ کی وجہ سے پورے نیا ناظم آباد میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ کے ای کے مطابق فالٹ مل گیا ہے، جس کی مرمت میں بقول ان کے 5 سے 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
ہم کے ای کے ساتھ رابطہ میں ہیں تاکہ دیئے گئے وقت سے زیادہ تاخیر نہ ہو۔

فالٹ کی وجہ سے پیدا شدہ تکلیف کے لیے معذرت خواہ۔
الیکٹرک ڈیپارٹمنٹ

05/10/2026

آخر یہ سب کب تک ہوتا رہے گا کراچی والوں کے ساتھ۔۔۔؟
یہ صرف کِسی ایک زبان بولنے والے کا نہیں کراچی میں رہنے والے ہر انسان کا مسئلہ ہے

05/10/2026

نارتھ ناظم آباد بلاک این میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار بات بیٹے کو کچل ڈالا ۔۔۔۔۔ 12 سالہ بیٹا ریحان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔۔۔ باپ معمولی زخمی ہوا۔۔۔۔ جاں بحق حافظ قرآن ریحان نیا ناظم آباد کے رہائشی تھا۔۔

اللّہ پاک گھر والوں کو صبر عطا فرمائیں آمین

30/09/2026

*واٹر سپلائی ۔ ضروری اطلاع*

الیکٹرک سپلائی میں خلل کے باعث پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔ مسئلے کے حل میں تقریباً 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

تمام رہائشیوں سے گزارش ہے کہ پانی کے استعمال میں حتیٰ الامکان کفایت شعاری سے کام لیں۔ الیکٹرک سپلائی بحال ہوتے ہی چاروں بلاکس میں پانی کی فراہمی بھی بحال کر دی جائے گی۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

منجانب:
واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ

30/09/2026

عبرت ناک حادثہ

24 ستمبر کی رات یہ کار ایک کم عمر بچہ چلا رہا تھا اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کار یو بی ایل بینک کے سامنے سڑک کے میڈین پر لگے پام کے درخت سے جا ٹکرائی، جس سے درخت جڑ سے اکھڑ گیا اور کار کو بری طرح نقصان پہنچا۔

اس بچے کے والد کو ایک بھاری جرمانہ کیا جا رہا ہے۔

تمام رہائشیوں سے التماس ہے کہ خدارا اپنے کم عمر بچوں کو کار، بائیک اور اسکوٹی نہ چلانے دیں اور ان کی چابیاں ان کی دسترس سے دور رکھیں۔

نیا ناظم آباد
سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ

Address

Naya Nazimabad
Karachi
00000

Telephone

+923000815816

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when It's All About Naya Nazimabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share