Chatpata Food Secrets

Chatpata Food Secrets Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chatpata Food Secrets, Kitchen/Cooking, Lahore.

🍗 گھر میں بنائیں KFC اسٹائل کرسپی فرائیڈ چکنباہر سے کرنچی، اندر سے نرم اور جوسی!---🌿 اجزاء:🔸 چکن میرینیشن کے لیے:چکن (ڈر...
07/07/2025

🍗 گھر میں بنائیں KFC اسٹائل کرسپی فرائیڈ چکن

باہر سے کرنچی، اندر سے نرم اور جوسی!

---

🌿 اجزاء:

🔸 چکن میرینیشن کے لیے:

چکن (ڈرم اسٹک یا تھائی پیس – جلد سمیت) – 1 کلو

چھاچھ (Buttermilk) – 2 کپ
📝 اگر چھاچھ دستیاب نہ ہو، تو 2 کپ دودھ میں 1 کھانے کا چمچ سفید سرکہ ڈال کر 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

---

🔸 ڈرائی کوٹنگ/مصالحہ لگانے کے لیے:

میدہ – 2 کپ

پاپریکا – 1 کھانے کا چمچ (یہ کلر اور ہلکی مرچ دیتا ہے)

لہسن پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ

پیاز پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ

خشک تھائم – 1 چائے کا چمچ

نمک – 1 چائے کا چمچ (یا حسب ذائقہ)

کالی مرچ – 1 چائے کا چمچ

سفید مرچ – 1 چائے کا چمچ (اختیاری لیکن اصل KFC ذائقے کے لیے ضروری)

بیکنگ پاؤڈر – ½ چائے کا چمچ (کرسپی ٹیکسچر کے لیے)

---

🔸 فرائنگ کے لیے:

تیل – حسب ضرورت (ڈیپ فرائنگ کے لیے)

---

👩‍🍳 ترکیب:

✅ 1. چکن کو میرینیٹ کریں:

1. چکن کو دھو کر صاف کرلیں۔

2. ایک بڑے پیالے میں چکن کے ٹکڑے رکھیں، اس میں چھاچھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ ہر پیس اچھی طرح ڈوب جائے۔

3. پیالے کو ڈھانپ کر کم از کم 4 سے 6 گھنٹے (یا رات بھر) فریج میں رکھ دیں تاکہ چکن نرم اور جوسی ہو جائے۔

---

✅ 2. کوٹنگ کا مصالحہ تیار کریں:

1. ایک علیحدہ پیالے میں میدہ، پاپریکا، لہسن پاؤڈر، پیاز پاؤڈر، تھائم، نمک، کالی مرچ، سفید مرچ اور بیکنگ پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کریں۔

2. یہ خشک مصالحہ چکن کی کرسپی تہہ بنائے گا۔

---

✅ 3. چکن کو کوٹ کریں:

1. میرینیٹ کیا ہوا چکن فریج سے نکالیں۔

2. ایک ایک چکن پیس کو خشک مصالحے (میدہ مکسچر) میں اچھی طرح رول کریں – اچھی کوٹنگ کے لیے ہاتھ سے دبا کر لگائیں۔

3. تمام ٹکڑوں کو کوٹ کر کے 10 منٹ کے لیے رکھ دیں تاکہ مصالحہ چکن پر چپک جائے۔

---

✅ 4. فرائی کریں:

1. ایک گہری کڑاہی میں تیل گرم کریں (درمیانی آنچ پر)۔

2. چکن کے پیسز کو درمیانی آنچ پر 8 سے 10 منٹ تک یا گولڈن براؤن اور کرنچی ہونے تک فرائی کریں۔

3. ایک وقت میں زیادہ ٹکڑے نہ ڈالیں تاکہ تیل کی گرمی کم نہ ہو۔

4. فرائی ہونے کے بعد ٹشو پیپر پر نکال لیں تاکہ اضافی تیل جذب ہو جائے۔

---

🍽️ پیشکش:

اس خستہ، کرنچی، اور جوسی چکن کو فرائز، کولسلا، چلی سوس، گارلک سوس یا ڈرنکس کے ساتھ پیش کریں۔

اسپائسی چکن تکہ مصالحہ بریانی چکن پیسیس بریانی اجزاء۔چکن ڈیڑھ کلو 5 پیس چاول 1کلو  ایک پاؤ 1250 گرامچکن تکہ مصالحہ 50 گر...
27/06/2025

اسپائسی چکن تکہ مصالحہ بریانی

چکن پیسیس بریانی
اجزاء۔
چکن ڈیڑھ کلو 5 پیس
چاول 1کلو ایک پاؤ 1250 گرام
چکن تکہ مصالحہ 50 گرام
بریانی مصالہ 25 گرام
ٹماٹر 6 عدد کٹے ہوئے
پیاز 4۔5 عدد کٹے ہوئے
لیمن جوس 3چمچہ
لال مرچ پاؤڈر 1/2 TBSحسب ذائقہ
ھلدی 1 TBS
نمک 1/2 TBS
ادرک لہسن کا پیست 2کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ ادھا کھانے کا چمچ/حسب ذائق
ریڈ فوڈ کلر1 چائے کا چمچ
دار چینی 2 ٹکڑے
بڑی الائچی 1 عدد
کالی مرچ صابت 1/2 چائے کا چمچ
زیرہ 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
بادیان کے پھول 2 عدد
ڇہوتی الائیچی 5 سے 6
لونگ 3 عدد
آئلل 300 گرام حسب ضرورت
گارنش کے لیے
اورنج فوڈ کلر 1 کھانے کا چمچ
ٹماٹر 2 عدد باریک کٹے ہوئے
ہری مرچیں4۔5 عدد باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا،پودینہ حسب ضرورت
لیمن 3۔4 عدد سلائس میں کٹے ہوئے

ترکیب۔
چکن میں دہی اور تکہ مصالحہ ،لال مرچ پاؤڈر، نمک ، دھنیا پاؤڈر، کٹی مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، لہسن ادرک کا پیسٹ اور ریڈ فوڈ کلر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں پھر چکن کو 1 گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔اس کے بعد پین میں آئل گرم کر لیں اور پیاز لائیت گولدن کرین ادھی نکال کر رکھ دی ںاور میرینیٹ کی ہوئی چکن کو درمیانی آنچ پر پکائیں ۔جب چکن پک جائے تو تماتردالیں اور اسے پکائین درمیانی آنچ پر پکنے دے جب چکن تیار ھوجائی سوکے آلوبخارہ ھری مرچ 4 سے 5 ھرہ دھنیہہ پودینہ دال کر کوئلے کا سمور دین 5 سے7 من ڇھوردیںُ اب ایک پتیلے میں چاولوں کے حساب سے پانی ڈال کر بوائل ہونے کے لیے رکھ دیں۔جب 1۔2 ابال آجائیں تو سارے ثابت گرم مصالحے، نمک اور 4 کھانے کے چمچے آئل شامل کریں اور ھری مرچ 3سے 4 پودینہ ھرہ دھنیہ ایک لیمن چمچ سے اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں بهگوئے ہوئے چاول شامل کر دیں اس کے بعد چاولوں کو 80 پرسنت بوائل کر کے چھلنی میں نکال لیں۔اب اسی پتیلے کے پیندے میں تھوڑا سا آئل ڈال کر اس کے اوپر ہالف بوائل کیے ہوئے چاول اور تیار کیا ہوا چکن تکہ مصالحہ شامل کریں اور اسی طرح سارے چاولوں اور چکن تکہ مصالحہ کی تہہ لگا لیں آخر میں ہرا دھنیا، پودینہ،کٹے ہوئے ٹماٹر، ہری مرچیں،لیمن سلائس اور اورنج فوڈ کلر تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے ڈال دیں اور 20 منت دم پر رکھ دیں۔بہت ہی مزیدار اور لذیذ اسپائسی چکن تکہ مصالحہ بریانی تیار ہے۔اس کے بعد ڈش آؤٹ کر لیں ۔

"چکن یخنی وائٹ پلاؤ ریسیپی "اجزاء                         مقدار چکن                          1 کلوچاول                  ...
27/06/2025

"چکن یخنی وائٹ پلاؤ ریسیپی "

اجزاء مقدار
چکن 1 کلو
چاول 1 کلو
پیاز 3 عدد
ادرک 1 اِنچ کا ٹکڑا
لہسن 5 - 6 جوے
تیکھی ہری مرچ 4 - 5
ثابت کالی مرچ 8 - 10
تیز پات 2 - 3
بڑی الائچی 2 عدد
چھوٹی الائچی 3 - 4 عدد
دار چینی 1 اِنچ کا ٹکڑا
ثابت دھنيا 2 ٹیبل اسپون
ثابت زیرہ 1 ٹیبل اسپون
نمک 2 ٹیبل اسپون
لیمن جوس 2 ٹیبل اسپون
آئل 3 ٹیبل اسپون
پانی حسبِ ضرورت

ترکیب:

ایک دیگچی میں چکن اور باقی تمام مصالحے ڈال دیں سوائے آئل کے. پیاز کے چار ٹکڑے کر کے ڈالیں لہسن کے جوے ثابت ڈال دیں اگر آپ تیکھا کھاتے ہیں تو ہری مرچیں کاٹ کے ڈالیں ورنہ ثابت ہی ڈال دیں نمک ایک چمچ ڈال دیں اب ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں جب تک کہ چکن %80 گل نہ جائے پھر چکن نکال کر 2 منٹ مزید پکائیں پھر یخنی کو اچھی طرح چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں پھر ایک الگ دیگچی میں 3 ٹیبل اسپون آئل ڈالیں ایک پیاز کو لچھے دار کاٹ کر ڈال دیں جب پیاز نرم ہو جائے(پیاز براؤن نہیں کرنا) تو باسمتی چاول ڈال دیں اور ایک چمچ نمک بھی ڈال دیں پھر چھنی ہوئی یخنی ڈال دیں اگر ضرورت محسوس ہو تو تھوڑا پانی ڈال دیں ہلکی آنچ پر پکائیں جب چاول %50 گل جائیں تو اس میں چکن شامل کر دیں. مزیدار چکن یخنی وائٹ پلاؤ تیار ہے. سرو کریں ۔ انجوائے کریں ۔ جزاک اللہ خیر ۔۔

سبزیاں لگانے کے اوقات ٹماٹر 🍅 مہینہ 3-4-8-9-10 پیپرمنٹ 🌿 1-2-3-9-10-11 مہینہ 10-11 ماہ کی دیکھ بھال دھنیا 🌿 مہینہ 2-3-10...
27/06/2025

سبزیاں لگانے کے اوقات
ٹماٹر 🍅 مہینہ 3-4-8-9-10
پیپرمنٹ 🌿 1-2-3-9-10-11 مہینہ
10-11 ماہ کی دیکھ بھال
دھنیا 🌿 مہینہ 2-3-10-11-12
پھلیاں 10-11 ماہ
لیٹش 🥬 مہینہ 2-3-10-11
پیاز 11 ماہ 3-4-5 9-10_11
پارسلے 🌿 مہینہ 10-11-12-1
بینگن 🍆 مہینہ 2-7-8_9
مرچ 🌶 8-9 ماہ
کھیرا 🥒 مہینہ 2-3-8-9
مکئی 🌽 2-5 ماہ
تربوز 🍉 مہینہ 2-3-8-9
اسٹرابیری 🍓 مہینہ 9-10-11
آلو الب مہینہ 3-4-9-10-11
پھلیاں یا مہینے -9-10
رنگ 🌿 11-12 ماہ
لہسن 10 10-11 ماہ
الشیبہ 🌿 مہینہ 2-3-10-11
کدو ☘️ مہینہ 2-3-10
جلبن (مٹر) -11 ماہ 8-9-10-11
کیلے 🌱 9-10 ماہ
بونا -9 ماہ 2-3-8-9
کچھ تاریخیں کچھ ممالک کی آب و ہوا کی وجہ سے مختلف ہوتی ہیں۔

یاد رکھیئے یہ گوشت نہیں جو گرم ہوتا بلکہ یہ مصالحے ہیں جو گرمی میں سینے کے اندر آگ لگاتے ہیں۔ عید پر گوشت ضرور کھائیں مگ...
03/06/2025

یاد رکھیئے یہ گوشت نہیں جو گرم ہوتا بلکہ یہ مصالحے ہیں جو گرمی میں سینے کے اندر آگ لگاتے ہیں۔ عید پر گوشت ضرور کھائیں مگر مصالحہ کم سے کم استعمال کریں تاکہ ایک تو آپ بہترین کوالٹی کے گوشت کی لذت سے مستفید ہو سکیں اور دوسرا شدید گرمی آپکو تنگ نہ کرے۔

آپ نے کبھی غور کیا کہ گھر کا بنا گوشت کھانے کے بعد طبیعت بوجھل نہیں ہوتی مگر شادی پر ایک پلیٹ گوشت کھانے کے بعد سارا دن انسان پانی پی پی کر بيحال ہو جاتا ہے مگر سینے سے گزرتی خوراک کی نالی اور پیٹ میں موجود معدے میں لگی آگ بجھنے کا نام نہیں لیتی۔ اسکی وجہ شادی والے سالن میں ڈلے مصالحوں کی بھرمار ہے، گوشت نہیں۔

اِس بار عید پر آپ بھی مصالحہ نہیں بلکہ گوشت کھانا سیکھیئے۔ عید والا کوالٹی گوشت عام دنوں میں دستیاب نہیں ہوتا۔ مگر عوام کی اکثریت اسے مصالحے کی بھینٹ چڑھا کر برباد کر دیتی ہے۔ نتیجہ ٹیسٹ اور غذائیت دونوں سے محرومی اُلٹا معدے کے سو طرح کے مسائل الگ۔ گوشت کو بس ہلکی سی کالی مرچ اور نمک میں گلائیں، وہ اپنا ٹیسٹ خود دیگا۔ ادرک، لہسن اور لیموں معمولی سا دے دیں، چار چاند لگ جائیں گے۔

قیمہ سموسہاجزاء۔ قیمہ مصالحہ بنانے کے اجزاء۔کھانے کا تیل 2 کھانے کا چمچادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچمٹن قیمہ 300 گرامنمک...
12/03/2025

قیمہ سموسہ
اجزاء۔
قیمہ مصالحہ بنانے کے اجزاء۔
کھانے کا تیل 2 کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
مٹن قیمہ 300 گرام
نمک حسبِ ذائقہ
بھُنا ہوا زیرہ(کُٹا ہوا) آدھا چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
بھُنا ہوا دھنیا(کُٹا ہوا) آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 2 کھانے کا چمچ
ہری مرچ(چوپ) 3-4
پیاز(درمیانے) 2 عدد
ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ

قیمہ سموسہ بنانے کے اجزاء۔
میدہ 2 کھانے کے چمچ
پانی حسبِ ضرورت
سموسہ پٹی حسبِ ضرورت
قیمہ مصالحہ حسبِ ضرورت
کھانے کا تیل فرائی کرنے کے لیے

قیمہ مصالحہ بنانے کی ترکیب۔
ایک پین میں کھانیکا تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کر لیں۔
اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں اور اس میں قیمہ ڈال دیں۔
اب اس کو تھوڑی دیر پکا لیں رنگ تبدیل ہونے پر اس میں نمک، زیرہ، ہلدی، دھنیا، لال مرچ پاؤڈر ڈال کر ملا لیں اچھی طرح بھون لیں یہاں تک کہ قیمہ گل جائے۔
اب اس میں ہرا دھنیا، ہری مرچ، پیاز ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔
قیمہ سموسہ بنانے کی ترکیب۔
ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ میدہ لیں اس میں دوسے تین کھانے کا چمچ پانی (حسبِ ضرورت) ڈال کر ملا کر پتلا پیسٹ بنا لیں۔
اب سموسہ پٹی کو سموسہ کی طرح سے تین کونے بنا لیں اور اس میں تیار کیا ہوا قیمہ مصالحہ بھر دیں
اب سموسہ ک منہ پر میدہ پیسٹ لگا کر بند کر دیں۔(اب آپ اس کو دو سے تین ہفتہ تک اس کو فریز کر سکتے ہیں)
اب اس کو گرم تیل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔

بینگن کے پکوڑےاجزاء۔چار عدد بینگندو چمچ چاول کا آٹاچوتھائی چمچ ہلدی پاؤڈرچوتھائی چمچ لہسن (پسا ہوا)سو گرام بیسنحسب ضرورت...
07/03/2025

بینگن کے پکوڑے

اجزاء۔
چار عدد بینگن
دو چمچ چاول کا آٹا
چوتھائی چمچ ہلدی پاؤڈر
چوتھائی چمچ لہسن (پسا ہوا)
سو گرام بیسن
حسب ضرورت نمک
تھوڑا سا گرم پانی

ترکیب۔
بینگن کو نمک ملے پانی میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ بیسن ، چاول کا آٹا ، نمک، ہلدی پاؤڈر، لہسن اور دو کھانے کے چمچ تیل ملا دیں۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ گرم پانی ملا دیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ اب بینگن کو آمیزے میں ڈیپ فرائی کر کے تل لیں۔ پکوڑے تیار ہو جائیں تو نکال کر چٹنی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

پشاوری چنا پلاؤ بنانے کی ترکیباجزاء:چنے (بھگوئے ہوئے) – 2 کپباسمتی چاول – 2 کپگوشت (چکن یا مٹن) – 500 گرامپیاز (باریک کٹ...
06/03/2025

پشاوری چنا پلاؤ بنانے کی ترکیب

اجزاء:

چنے (بھگوئے ہوئے) – 2 کپ
باسمتی چاول – 2 کپ
گوشت (چکن یا مٹن) – 500 گرام
پیاز (باریک کٹی ہوئی) – 2 عدد
ٹماٹر (کٹے ہوئے) – 2 عدد
دہی – ½ کپ
ادرک لہسن پیسٹ – 1 کھانے کا چمچ
ہری مرچ – 4-5 عدد
ثابت گرم مصالحہ (دارچینی، بڑی الائچی، لونگ، تیز پات) – 1 کھانے کا چمچ
زیرہ – 1 چائے کا چمچ
نمک – حسب ذائقہ
کالی مرچ – 1 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر – 1 چائے کا چمچ
ہلدی – ½ چائے کا چمچ
گھی یا تیل – ½ کپ
پانی – حسب ضرورت

ترکیب:

1. ایک دیگچی میں تیل یا گھی گرم کریں، اس میں ثابت گرم مصالحہ اور زیرہ ڈال کر بھون لیں۔
2. کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری کر لیں، پھر ادرک لہسن پیسٹ شامل کرکے بھونیں۔
3. گوشت ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں، پھر ٹماٹر، دہی، نمک، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور کالی مرچ شامل کر کے مصالحہ پکائیں۔
4. بھیگے ہوئے چنے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور حسب ضرورت پانی ڈال کر ڈھکن ڈھانپ کر گوشت اور چنوں کو گلنے دیں۔
5. جب گوشت اور چنے گل جائیں اور پانی کچھ خشک ہو جائے تو اس میں چاول شامل کریں۔
6. چاولوں کو ہلکا سا مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پکائیں جب تک پانی خشک نہ ہو جائے۔
7. آنچ ہلکی کر کے دم پر رکھ دیں، جب چاول مکمل طور پر گل جائیں تو چولہا بند کر دیں۔
8. ہلکا سا چمچ چلائیں اور گرم گرم پیش کریں۔

یہ مزیدار پشاوری چنا پلاؤ رائتہ اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

گوشت کی ڈش میں ذائقہ کیلئے کس جگہ کا گوشت ہونا ضروری ہے۔گوشت کو سمجھیئے پھر ذائقہ سمجھ آئے گا۔ ہر گوشت ہر ڈش کے لیے نہیں...
06/03/2025

گوشت کی ڈش میں ذائقہ کیلئے کس جگہ کا گوشت ہونا ضروری ہے۔

گوشت کو سمجھیئے پھر ذائقہ سمجھ آئے گا۔ ہر گوشت ہر ڈش کے لیے نہیں ہوتا۔ اگر شوربے والا سالن بنانا ہے تو ایسا گوشت منتخب کیجیئے جس میں ہڈی ہو۔ جیسا کہ پُٹھ یا پھر گردن کا گوشت۔ ہڈی میں رس ہوتی ہے جو شوربے میں شامل ہوکر اُسے مطلوبہ ذائقہ بخشتی ہے۔

عوام کی اکثریت ران پر ٹوٹ ٹوٹ مرتی ہے حالانکہ ران کا گوشت بلکل پُھکلا اور روکھا ہوتا ہے۔ اس کا واحد استعمال قیمے کی حد تک ہے۔ اگر حلیم یا نہاری بنانا مقصود ہو تو پھر بونگ کا گوشت لانا ہوگا۔ بونگ پائے سے ملحقہ حصہ ہے اسلئے اِس میں پائے والی لیس دار رس کے اثرات ہوتے ہیں۔ جب آپ حلیم کو گھوٹتے ہیں تو حلیم کی لیس جو چمچہ چھوڑنے سے انکار کر دے۔۔۔۔وہ بونگ کی اسی لیس کا مرہون منت ہوتا ہے۔ بونگ کی بوٹی کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ اگر یہ فل گل جائے تو بھی ٹوٹتی نہیں، اپنی شکل برقرار رکھتی ہے، اسکی یہی خاصیت اسے نہاری کے لئے موزوں بناتی ہے۔ نہاری کی بوٹی بلکل گلی ہوئی مگر ثابت ہوتی ہے۔

اگر سبزی جیسا کہ بھنڈی یا کریلے وغیرہ میں ڈال کر پکانا مقصود ہو تو پھر چانپ بہترین چوائس ہے۔ کھڑی کھڑی سبزی میں چانپ کی ڈنڈیاں سماں باندھ دیتی ہیں۔ نیز چانپ کے ساتھ مناسب مقدار میں چربی اٹیچ ہوتی ہے جو سبزی کے روکھے پن کو ٹینڈرنیس عطا کرتی ہے۔

گوشت پلاؤ کیلئے ایسا گوشت کا انتخاب کیجئے جس کے ساتھ کچھ چربی بھی لگی ہو۔

چاٹ مصالحہ اب گھر میں بنائیں چاٹ مصالحہاجزاء زیرہ دو کھانے کے چمچ (بھنا اور پسا ہںوا) دھنیا دو کھانے کے چمچ (بھنا اور پس...
06/03/2025

چاٹ مصالحہ اب گھر میں بنائیں
چاٹ مصالحہ
اجزاء
زیرہ دو کھانے کے چمچ
(بھنا اور پسا ہںوا)
دھنیا دو کھانے کے چمچ
(بھنا اور پسا ہںوا)
آم چور پاؤڈر 4 کھانے کے چمچ
نوشادر ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ٹاٹری ایک چائے کا چمچ
کالا نمک 1 کھانے چمچ
(یا سفید نمک یا آدھا آدھا)
اجوائن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لونگ کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
سونٹھ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ 15 عدد
(بھنی اور پسی ہںوئی)
مرچیں اپنے ذائقہ کے مطابق کم یا ذیادہ کرسکتے ہیں
ترکیب
گرائنڈر میں تمام اجزاء کو
پیس لیں
چاٹ مصالحہ تیار ہںے۔
پھر بوتل میں بھر کر حسب ضرورت استعمال کریں ۔

بازار سے ملنے والا مہنگا خالص گرم مصالحہ بہت آسانی سے گھر میں بنایا جا سکتا ہے اجزاء کو  مقدار کے مطابق اپنی مرضی سے کم ...
06/03/2025

بازار سے ملنے والا مہنگا خالص گرم مصالحہ بہت آسانی سے گھر میں بنایا جا سکتا ہے
اجزاء کو مقدار کے مطابق اپنی مرضی سے کم زیادہ کر سکتے ہیں

اجزاء:

زیرہ: 250 گرام (1 پاؤ)

ثابت سوکھا دھنیا: 250 گرام (1 پاؤ)

دار چینی: 125 گرام (آدھا پاؤ)

بڑی الائچی: 250 گرام (1 پاؤ) (صرف دانے استعمال کریں، چھلکا یخنی یا پلاؤ میں استعمال کریں)

ثابت کالی مرچ: 125 گرام (آدھا پاؤ)

ثابت سفید مرچ: 100گرام

لونگ: 125 گرام (آدھا پاؤ)

اجوائن: 2 کھانے کے چمچ

بادیان کے پھول: 8 عدد

چھوٹی الائچی: 75 گرام (1 چھٹانک)

سونف: 50 گرام

جائفل: 3 عدد (موٹا پیس لیں)

جاوتری: 10-12 پتیاں
فلفل دراز ۔پپلی 4 عدد ۔خوشبو کے لیے

۔کچھ لوگ سوکھے گلاب کی پتیاں بھی شامل کرتے ہیں جو کہ 20 گرام کافی ہوتی ہیں optional.

ترکیب:

1. تمام اجزاء کو اچھی طرح صاف کر لیں اور کسی ٹرے یا پرات میں ڈال کر 5-6 گھنٹے دھوپ میں رکھ دیں تاکہ ان میں نمی نہ رہے۔

2. اگر دھوپ دستیاب نہ ہو تو کڑاہی یا فرائنگ پین میں ہلکی آنچ پر بغیر تیل کے بھون لیں تاکہ خوشبو مزید بہتر ہو جائے، پھر ٹھنڈا کر لیں۔

3. ایک چھوٹے جار جتنا گرم مصالحہ ثابت رکھ لیں، تاکہ یخنی، پلاؤ یا خاص پکوانوں میں ثابت استعمال کیا جا سکے۔

4. باقی تمام اجزاء کو گرائنڈر میں تھوڑا تھوڑا کر کے پیس لیں۔ اگر زیادہ مقدار میں بنا رہے ہیں تو کسی بھروسہ مند مصالحہ چکی سے پسوا لیں۔

5. پسے ہوئے گرم مصالحے کو کسی ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں تاکہ اس کی خوشبو اور ذائقہ برقرار رہے۔

یہ خالص اور خوشبودار گرم مصالحہ مختلف کھانوں جیسے بریانی، قورمہ، نہاری، حلیم اور دیگر دیسی کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے بہترین ہے۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chatpata Food Secrets posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share