4 K Dall Mash recipedaal mash recipedaal mashmash ki daal recipedaal mash frymash ki daaldal recipedaaldaal mash recipe pakistanidaal mash fry recipefry daal...
14/09/2022
اروی گؤشت
اجزاء
چکن 700گرام
اروی 300گرام
پیاز 2عدد
پسے ہوئے ٹماٹر 1کپ
ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچ
ذیرہ 1کھانے کاچمچ
نمک حسبِ ذائقہ
دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1اور آدھا کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دھنیے کے پتے 10گرام
ہری مرچیں 4عدد
ترکیب
ایک پین میں کھانے کا تیل، پیاز، ذیرہ، ادرک لہسن پیسٹ اور اروی ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر،نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔
اب اس میں پانی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
پھر دوبارہ اس میں پانی، دھنیا، سبز مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔
13/09/2022
رشین سلاد
اجزاء
سیب دو سے تین عدد درمیانے
انناس کے چھوٹے ٹکڑے ایک پیالی
آلو دو سے تین عدد
گاجر دو عدد درمیانی
مٹر کے دانے ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
چینی ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کا چمچ
مایونیز ایک پیالی
فریش کریم آدھی پیالی۔
ترکیب
اب تمام پھلوں اور سبزیوں کو ایک سائز کے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
ایک لیٹر ابلتے ہوئے پانی میں سبزیوں کو علیحدہ علیحدہ تیزآنچ پرتین سے پانچ منٹ تک ابالیں اورگرم پانی سے نکال کران پر ٹھنڈا پانی بہا دیں۔
اس کے بعد پھلوں اور سبزیوں کو ملا کر ان میں لیموں کا رس٬ نمک٬ اور چینی شامل کریں اورفریش کریم کو پھینٹ کرمایونیزمیں ملائیں اورمکس پھلوں اورسبزیوں پرانڈیل کراچھی طرح ملالیں۔
رشین سلاد تیارہے اب اسے فریج میں رکھ کرخوب اچھی طرح ٹھنڈا کرلیں اور پھرپیش کریں۔ مایونیز یا کریم کی مقدار کم بھی کر سکتے اگر نہیں پسند تو آپ اس میں میکرونی بھی ابال کر ڈال سکتے. میں نے میکرونی ڈالی ہے
08/09/2022
اچار گوشت
اجزاء
گوشت آدھا کلو
سونف کلونجی میتھرے ایک چمچ
ٹماٹر چار عدد
نمک، لال مرچ حسب ذائقہ
ہری مرچ دس عدد
ادرک، لہسن (پسا ہوا) حسب ذائقہ
پیاز دو عدد
گھی تین چوتھائی کپ
ترکیب
پیاز کو گھی میں تل لیں۔ گوشت ڈال کر بھون لیں ۔ نمک ،لال مرچ، ادرک، لہسن بھی ڈال لیں اور پانی ڈال کر گوشت کو گلا لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر ،ہری مرچ (بغیر بیجوں کے) سونف کلونجی میتھرے گوشت میں ڈال کر مکس کر لیں۔ اب گوشت کو آدھے گھنٹے تک اوون میں پکائیں۔ لیجئے مزیدار مرچ اچار گوشت تیار ہے۔
01/09/2022
چیزی چکن سوپ
اجزاء
چیڈر چیز 150 گرام
چکن آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
پیاز ایک عدد درمیانہ
ثابت کالی مرچ ایک چائےکا چمچ
گاجر 2 عدد
میدہ 2 کھانےکا چمچ
دودھ ڈیڑھ کپ
مارجرین یا مکھن ایک کھانےکا چمچ
کوکنگ آئل ایک کھانےکا چمچ
ترکیب
یخنی بنانے کے لئے چکن کو صاف دھو کر 8-6 پیالی پانی ڈال کر ابلنے رکھ دیں۔
ابال آنے پر اوپر آنے والا جھاگ نکال لیں پھر چکن میں 8-6 کالی مرچ اور موٹی کٹی ہوئی پیاز ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب یخنی آدھی رہ جائے تو اسے چھان لیں اور چکن کو ہڈی سے نکال کر رکھ لیں،
گاجروں کو دھو کر چھیل لیں اور کش کر کے رکھ لیں۔
پین میں کوکنگ آئل ، ماجرین یا مکھن ڈال کر ایک سے دو منٹ گرم کریں
اورگرم تیل میں لہسن اور چکن ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں۔
پھر اس میں میدہ ڈآل کر خوشبو آنے تک بھونیں
اور سنہرا ہونے تک چولہے سے اتار لیں۔
لکڑی کا چمچ یا وسک(جو انڈا پھینٹے کے لئے استعمال ہوتا ہیں) چلاتے ہوئے تھوڑی تھوڑی کر کے یخنی شامل کریں۔
جب یخنی یکجان ہوجائے تو اس میں دودھ اور گاجریں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں،
مسلسل چمچ چلاتے ہوئے جب گاڑھا ہو نے پر آجائے تو اس میں کش کیا ہوا چیڈر چیز شامل کر لیں۔
چیز پگھلنے لگے تو اس میں کالی مرچ کوٹ کر ڈالیں اور نمک ملا کر چولہے سے اتار لیں۔
گرم گرم سوپ پیالوں میں نکال کر گارلک بریڈ یا کروٹن کے ساتھ پیش کریں۔
31/08/2022
چیز آملیٹ
اجزاء۔
انڈے چار سے آٹھ عدد
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
دودھ تین چوتھائی کپ
تھائم اوریگانو ایک چائے کا چمچ
(پیاز دو عدد (باریک کٹی
(شملہ مرچ چار کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
مکھن چار کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ
چیڈر چیز ایک کپ
موزریلا چیز چار کھانے کے چمچ
تركيب
انڈوں کو خوب اچھی طرح پھینٹ کر اُن میں نمک، کالی مرچ، دودھ اور تھائم اوریگانو شامل کریں۔
اب باریک کٹی پیاز اور کٹی شملہ مرچ کو تھوڑے سے مکھن میں ہلکا سا فرائی کرکے انڈوں کے مکسچر میں شامل کر دیں۔
پھر ایک پین گرم کرکے اس میں زیتون کا تیل اور مکھن ڈالیں۔
اب اس میں انڈوں کا مکسچر شامل کرکے ایک طرف سے فرائی کرلیں۔
پھر اسے پلٹ کر اس کے درمیان میں چیڈر چیز اور موزریلا چیز ڈالیں اور فولڈ کر دیں۔
جب یہ پک جائے تو اسے نکال لیں۔
چیز آملیٹ تیار ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Cooking With Zahra Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.