11/07/2024
میں باپ ہوں میں نے خواب بیچے تو خواب سب کے خرید لایا
میں وہ ہوں جس نے عذاب جھیلے تو آپ لوگوں نے چین پایہ
مجھے جو بدلے میں مل رہاہے صلہ یہ کیا ہے انعام کیاہے
میرا بتاؤ مقام کیاہے
کبھی سنوں لاڈلوں تم میرا فسانہ میری کہانی
کبھی تو پوچھو کہاں گئی میری وہ رنگوں بھری جوانی
تو یاد رکھنا تمہاری خاطر تمہارے بچپن پہ وار دی
تمہیں میں پہلے جوان کرلوں یہ کرتے کرتے گزار دی
گزر گئی ہے تو یہ سوچتا ہوں
گزر رہی جو شام کیا ہے
میرا بتاؤ مقام کیا ہے
؎ خلیل الرحمٰن قمر #