22/10/2026
🚨 کوئٹہ: سول ہسپتال میں سٹی اسکین فلموں کی عدم دستیابی، مریض مشکلات کا شکار
کوئٹہ کے سول ہسپتال میں مبینہ طور پر سٹی اسکین (CT Scan) کی فلمیں دستیاب نہ ہونے کے باعث مریضوں کو صرف رپورٹ بنا کر دی جا رہی ہے، جبکہ فلمیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔
اس صورتحال کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ بعض صورتوں میں علاج معالجے کے لیے سٹی اسکین کی تصاویر بھی درکار ہوتی ہیں۔
متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، سٹی اسکین فلموں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مریضوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
کیا سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا متعلقہ حکام کی ذمہ داری نہیں؟