Pakistani Food

Pakistani Food Traditional Pakistani Food Recipes
And Recipes around the World.

ترپھلا کی چائے ..... ڈاکٹرز سے تاحیات نجاتاجزاء :ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچپانی ڈیڑھ کپشہد ایک چمچترکیب و خوراک :پانی میں ا...
25/08/2026

ترپھلا کی چائے ..... ڈاکٹرز سے تاحیات نجات

اجزاء :
ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچ
پانی ڈیڑھ کپ
شہد ایک چمچ

ترکیب و خوراک :
پانی میں ایک چمچ ترپھلہ کا سفوف ڈالکر ابال کر چھان کے شہد ملا کے صبح نہار منہ گھونٹ گھونٹ کر پئیں.

اسکے دو سو سے زائد فوائد ھیں چند درج زیل ھیں :-
*جسم میں زائد رطوبتیں جمع ھونا
*بالوں کا قبل از وقت سفید ھونا
*جسم میں صفراء کا جمع ھونا
*جسم میں گلٹیاں بننا
*جلد کا بگڑنا پھوڑے پھنسیاں زخم بننا
*قبض کا مستقل رہنا
*معدے کا کام نہ کرنا
*آنتوں کی خشکی
*بلغم کیرہ نزلہ
*صفراوی موٹاپا
*کولیسٹرول بڑھنا
*یورک ایسڈ بڑھنا
*داڑھی کے بال سفید ھونا
*منہ پہ جھریاں سیاہیاں کیل مہاسے ھونا
*عضو خاص کی کمزوریاں
*جریان
*لیکیوریا
*رحم کے تمام مسائل
*پیشاب کے تمام امراض
*سوزاک
*آتشک
*گردے مثانے پتے کی پتھریاں
*نظر کی کمزوری
*مثانے کی کمزوری
*پراسٹیٹ گلینڈ کا بڑھنا
*ہائیپر ھونا
*دماغی کمزوری
*سٹریس
*ٹینشن
*جسمانی کمزوری
*پیشاب کی جلن
*عورتوں کے جملہ امراض مخصوصہ
*نقاہت
*چکر آنا
*بیہوشی
*غشی
*جسمانی دردیں
*بلڈ پریشر ھائی لو
*گردوں کی صفائی
*جگر کی مضبوطی
*جسم سے بلغم کا خاتمہ
*کمردرد
*پٹھوں کا درد
*لنگڑی کا درد
*کمردرد
*قوت مدافعت میں کمی

* ترپھلہ کیا ہے ؟

( آملہ + ھریڑ + بہیڑہ )
ترپھلہ ازحد مفید چیز ھے جو طب یونانی کے مایہ ناز نسخوں کا جزواعظم ھے. یہ لفظ " تری پھلہ " سنسکرت کا ھے جسکا مطلب ھے تین پھل ، جب عرب کے اطبا نے اسکو استعمال کرنا شروع کیا تو اسکو معرب کر کے "اطریفل" کا نام دیا. پہلے ھم الگ الگ تینوں کا جائزہ لیں گے پھر اسکے مجرب اور آزمودہ مرکبات پر بات ھوگی.

1. آملہ ( آنولہ ) :-
اعصاب کیلئے مقوی ھے. دل اور دماغ کیلئے مفرح ھے. معدہ کو طاقت دیتا ھے. نظر کو بڑھاتا ھے. مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ھے. بالوں کی سیاھی کو قائم رکھتا ھے اور پیچش کو فائدہ مند ھے. اسکا مضر اثر بہت کم ھے پھر بھی دودھ ، شہد اور روغن بادام اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے ساتھ استعمال کیئے جاتے ھیں.

2. بہیڑہ ( بلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. بلیلہ کو اکیلا بہت کم استعمال کیا جاتا ھے. اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے شہد اور دیسی گھی استعمال کیا جاتا ھے

3. ھریڑ ( ھرڑ ، ھلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. مقوی دماغ، اعصاب، معدہ، مثانہ، سر کے چکر اور آنکھوں کیلئے مفید ھے. جاذب رطوبات ھے. بلغمی اور سوداوی مادوں کو خارج کرتی ھے. مختلف ترکیبوں سے بیسیوں بیماریوں میں فائدہ کرتی ھے.

ترپھلہ آملہ، ھرڑ اور بلیلہ کے برابر وزن سفوف کو جب بھی کسی جگہ استعمال کرنا ھو تو اسکے سفوف کو روغن بادام یا دیسی گھی سے چرب ضرور کر لیا کریں تاکہ اسکی خشکی ختم ھو جائے.



کھانسی اور نزلہ زکام کی صورت میں کچھ گھریلو طریقے عارضی آرام میں مدد دے سکتے ہیں۔ 🍯🌿شہد اور ادرک گلے کی خراش اور کھانسی ...
23/08/2026

کھانسی اور نزلہ زکام کی صورت میں کچھ گھریلو طریقے عارضی آرام میں مدد دے سکتے ہیں۔ 🍯🌿
شہد اور ادرک گلے کی خراش اور کھانسی میں سکون دے سکتے ہیں۔ نیم گرم ہلدی والا دودھ بھی گلے کو آرام پہنچا سکتا ہے۔ بھاپ لینے سے ناک بند ہونے میں عارضی آسانی محسوس ہو سکتی ہے، جبکہ نیم گرم پانی یا شہد والا مشروب گلے کی خشکی کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
⚠️ یاد رکھیں: شہد ایک سال سے کم عمر بچوں کو نہ دیں۔ اگر کھانسی کئی ہفتوں تک برقرار رہے، سانس لینے میں دشواری ہو، سینے میں درد ہو یا تیز بخار ہو تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔

#کھانسی

کیا اپ جانتے ہیں یہ  تخم  بالنگا /ملنگا پودا ہے ؟ آپ  دیکھ کر حیران ہوں گے کہ یہ عام سی جگہ پر اگنے والا پودا  مختلف نام...
21/08/2026

کیا اپ جانتے ہیں یہ تخم بالنگا /ملنگا پودا ہے ؟ آپ دیکھ کر حیران ہوں گے کہ یہ عام سی جگہ پر اگنے والا پودا مختلف ناموں سے مشہور جیسے تلسی نیازبو تخم ریحان

مگر یہ تخم ریحان کا پودا ہے جو تخم بالنگا/ملنگا سے ملتا ہے دونوں کے بیج پانی میں بھگو دیں تو ایک جیسے ہی پھول کر سفید ہو جاتے ہیں مگر دونوں الگ ہیں

اکثر لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں کہ اب اصل میں کون سا پودا ہے

: جی ہاں! نیاز بو یہی توخم ریحان کا پودا ہے
تخم بلنگا کا پودا نہیں

نیازبو کے 5 فائدے:
1. کھانسی نزلہ میں قہوہ بہت مفید ہے
2. معدے کی گیس اور بدہضمی دور کرتا ہے
3. دماغ کو سکون دیتا ہے اور ٹینشن کم کرتا ہے
4. منہ کی بدبو ختم کرتا ہے
5. اس کے بیج "تخم ریحان" کہلاتے ہیں، پانی میں بھگونے سے پھول جاتے ہیں



🌸 گلِ بنفشہ (Kashmiri Banafsha) – قدرتی شفاء کا انمول تحفہ 🌸بدلتے موسم، نزلہ، زکام، اور گلے کی خرابی کے لیے قدرت کا بہتر...
21/08/2026

🌸 گلِ بنفشہ (Kashmiri Banafsha) – قدرتی شفاء کا انمول تحفہ 🌸

بدلتے موسم، نزلہ، زکام، اور گلے کی خرابی کے لیے قدرت کا بہترین اور موثر علاج! 🌿✨

🌿 اہم فوائد:
سردی و نزلہ زکام: پرانی سے پرانی کھانسی، نزلہ، زکام اور ریشہ دور کرنے میں انتہائی مفید۔
گلے اور سینے کی تسکین: گلے کی خرابی، سوزش اور بلغم کو صاف کر کے سانس کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔
سر درد و بخار: بخار کی شدت کو کم کرتا ہے اور ذہنی سکون و سر درد میں راحت دیتا ہے۔
معدہ و جگر کے لیے مفید: جسمانی گرمائش کو ختم کرتا ہے اور جگر و معدے کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔

🍵 استعمال کا طریقہ:
بنفشہ کی چائے / جوشاندہ: 1 چمچ گلِ بنفشہ کو 1 کپ پانی میں ابال لیں۔ چھان کر حسبِ ذائقہ شہد یا مصری ملا کر نیم گرم استعمال کریں۔
(شوگر والے مریض بغیر مصری استعمال کریں )

21/08/2026
خشک لیموں (لومی) کے طبی فوائد اور طریقہ استعمال​طبی فوائد و اثرات :​تقویتِ ہضم و انعدامِ بلغم : بھوک بڑھاتا ہے، گیس و بد...
19/08/2026

خشک لیموں (لومی) کے طبی فوائد اور طریقہ استعمال

​طبی فوائد و اثرات :
​تقویتِ ہضم و انعدامِ بلغم : بھوک بڑھاتا ہے، گیس و بدہضمی کا خاتمہ کرتا ہے اور کھانسی و زکام میں سینے سے بلغم خارج کرتا ہے۔
​اصلاحِ قلب و اخراجِ چربی : کولیسٹرول گھٹا کر خون کی نالیوں کو صاف کرتا ہے، میٹابولزم تیز کر کے وزن کم کرنے میں مدددگار ہے۔
​تصفیہِ دہن و مدافعت : منہ کی بدبو اور مسوڑھوں کی سوجن دور کرتا ہے جبکہ وٹامن C کے باعث مدافعتی نظام مضبوط بناتا ہے۔

​طریقہ استعمال :
• ڈی ٹاکس چائے : 1 عدد خشک لیموں توڑ کر 2 کپ پانی میں 10 منٹ ابال کر چھان کر پی لیں۔
• سفوف (پاؤڈر) : لیموں پیس کر رکھ لیں، آدھا چمچ سفوف نیم گرم پانی یا شہد میں ملا کر لیں۔
• کھانوں میں : سالن یا دال میں خوشبو و ذائقے کے لیے ثابت یا ٹکڑا شامل کریں۔
• جوشاندہ : گلے کی خراش و سوجن کے لیے اس کے پانی سے غرارے کریں۔

میکا روٹ کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ زمین کے اس حصے میں اگتی ہے جہاں تقریباً کچھ بھی زندہ نہیں رہ سکتا۔پیرو کے...
15/08/2026

میکا روٹ کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ زمین کے اس حصے میں اگتی ہے جہاں تقریباً کچھ بھی زندہ نہیں رہ سکتا۔

پیرو کے اینڈیز پہاڑوں کی چوٹیوں پر، سطح سمندر سے چودہ ہزار فٹ سے بھی اوپر، جہاں ہوا اتنی پتلی ہوتی ہے کہ سانس لینا مشکل ہو جائے، جہاں دن میں دھوپ جلا دے اور رات کو سردی ہڈیوں تک اتر جائے، وہاں عام فصلیں تو دور کی بات، درخت تک نہیں اگتے۔ مگر میکا وہاں پروان چڑھتی ہے۔ اسی بنجر اور بےرحم ماحول میں۔

انکا سلطنت کے جنگجو جنگ پر جانے سے پہلے میکا کھایا کرتے تھے۔ اتنی طاقت ور مانی جاتی تھی کہ کہا جاتا ہے فتح کے بعد اسے عام لوگوں تک پہنچانے پر پابندی لگا دی گئی تھی، کہیں عام آدمی بھی اتنا توانا نہ ہو جائے۔

سوچنے کی بات یہ ہے کہ جو جڑ سب سے سخت حالات میں زندہ رہنا سیکھ گئی، وہی جسم کو تھکن اور کمزوری سے لڑنا سکھاتی ہے۔ قدرت کا یہی اصول ہے۔ جو چیز خود مشکل میں پک کر تیار ہوئی، وہ ہمیں بھی مشکل وقت میں سہارا دیتی ہے۔

میکا روٹ ہارمونز کو بیلنس کرنے، توانائی بڑھانے اور اسٹیمنا مضبوط کرنے میں مددگار سمجھی جاتی ہے۔ مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے فائدہ مند۔

اب بتائیں، اگر ایک جڑ برف اور پتھروں میں اگ کر اتنی طاقتور بن سکتی ہے، تو ہم اپنی روزمرہ کی تھکن کو بہانہ کیوں بناتے ہیں؟

Address

London

Opening Hours

Saturday 9am - 5pm
Sunday 9am - 5pm

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistani Food posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Featured

Share