23/11/2025
میرے بہترین استاد جناب مولانا وحید الدین خان صاحب انجنیئر محمّد علی مرزا کی وجہ سے مجھے ان کا تعرف ہوا
میں نے ان جیسا اسكالر آج تک نہیں دیکھا اگر علمی حیثیت کی بات کریں تو یہ مجھے انجنیئر محمّد علی مرزا صاحب سے کچھ موضوعات پر تفصیل سے وضاحت دیتے ہوئے نظر آے
ان کی مشہور کتب میں سے ایک کتاب جو مجھے بے حد پسند ہے جسکا بار بار مطالعہ کرنا مجھے پسند ہے اس کتاب کا نام
اسلام دورے جدید کا خالق
ہے
یہ کتاب آپکو اس دور کی جدت کے بارے میں بہت کچھ بتاۓ گی
کے کیسے دین اسلام نے لوگوں کو وہ ذہن عطاء کیا جسکی وجہ سے ہم اس دور حاضر میں آے دن روز کوئی نا کوئی دریافت اور ایجادات دیکھ رہے ہیں
بیشک ہمارا مذہب ہی سچا ہے اور ہم ہی حق پر قائم ہیں
ایک اور بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ قرآن کریم کو تدبر سے پڑھنے سے آپ ان چیزوں کے بارے میں جان پائیں گے جن کو آپ بہت بار نظر انداز کر دیتے ہیں
مزید وضاحت سے آپکو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ میں کیسے قرآن کریم پڑتا ہوں یاں غور و فکر تدبر کیسے پیدا کریں
الحمدللہ رب العالمین الرحمن الرحیم
ترجمہ۔ تمام تعریفیں اس اللہ کی ہیں جو تمام جہانوں کا مالک ہے
بہت مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
اس ایت کو سمجھنے کے لیے میں اس ایت میں سب سے پہلے یہ دیکھوں گا کہ اس ایت میں کوئی ایسی ہستی ہم سے مخاطب ہے جو خود کے بارے میں اپنا تعارف پیش کر رہی ہے اور اس کا نام اللہ ہے ۔
اور وہ خود کو ان تمام جہانوں کا مالک ظاہر کر رہا ہے
اور ساتھ میں یہ بھی فرما رہا ہے کہ میں بہت رحمان ہوں اور رحیم بھی ہوں
وہ انسانوں کو اپنی اس بنائی ہوئی کائنات کے بارے میں اگاہ کر رہا ہے اور بتا رہا ہے کہ تمام تعریفیں میرے ہی لیے ہیں کیونکہ میں تمہارا اور اس پوری کائنات کا خالق ہوں
اب اگر ہم اس کی مزید گہرائی میں جائیں تب اپ سر پکڑ کر مزید بیٹھ جائیں گے کہ جب اللہ سبحانہ و تعالی یہ فرماتے ہیں کہ میں تمام جہانوں کا مالک ہوں اس سے مراد اخر میں ہے کیا تو اپ کو اس دور جدید میں اپنی عقل کو زمین سے اٹھا کر اسمان کی طرف لے کے جانا پڑے گا
تحریر محمّد احسن