23/07/2022
لاہور کی بارش۔۔ آلو کا پراٹھا۔۔۔۔ اور گرم چائے۔ ☕☕
آلو کے پراٹھے بچوں کو بنا کر دیں۔ 🙃
ترکیب :۔
= اُبلے ہوئے آلوؤں میں میں پسی لال مرچ پاوڈر ، گرم مصالحہ پاوڈر، کوٹی لال مرچ ، نمک ، پیاز ، ہری مرچیں ، ہرادھنیا اور پودینہ اچھی طرح مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں ۔
= ڈو بنانے کے لیے آٹا، اور ، نمک کو اچھی طرح گوندھ لیں اس رکھ دیں۔
= دو چھوٹے چھوٹے پیڑے لیں ، ایک پیڑا تھوڑا سا بیل کر آلو کی فلنگ پھیلا دیں ۔ دوسرے پیڑے کو بیلیں اور آلو کے اوپر رکھ کر کناروں کو اچھی طرح دبا کر بند کر دیں ۔ اور پھر دوبارہ روٹی کی طرح آرام سے بیل لیں ۔
= گرم تولے پرروٹی ڈال دیں ، ایک طرف سے سِک جائے تو پلٹ دیں جب روٹی کی طرح سِک جائے ، تو تھوڑا سا آئل یا گھی لگا کر اچھی طرح سینک کر اُتار لیں ۔ اس طرح پراٹھوں میں آئل کم جذب ہوگا ۔
= گرم گرم مزیدار آلو کے پراٹھے تیار ہیں۔