Spicy cooking style of saira

Spicy cooking style of saira ALHAMDULLILAH for every thing

24/08/2023
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیماسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورآج کل سوشل میڈیا پر اس اسکینڈل کا بہت چرچا ہے ہر بندہ اپنی رائے دے رہ...
31/07/2023

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
آج کل سوشل میڈیا پر اس اسکینڈل کا بہت چرچا ہے
ہر بندہ اپنی رائے دے رہا ہے ہر بندہ اسکو اچھال رہا ہے ہر بندہ افسردہ ہے
اسلامیہ یونیورسٹی اور اس طرح کی ہر یونیورسٹیاں اس لیے قائم کی گئی کہ لوگ تعلیم حاصل کرسکیں لڑکیاں انڈیپینڈنٹ ہوسکیں جابز کرسکیں تاکہ وہ باپ اور شوہر کا سہارا بن سکیں ۔۔۔۔۔
یہ ادارے اسلیے بھی بنائے جاتے ہیں تاکہ عوام میں شعور پیدا ہو عوام میں اعتماد پیدا ہو
آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ پہلے اکا دکا اداکار آج لاکھوں کی تعداد میں اداکار پہلے ایک یا دس ٹک ٹاکر آج لاکھوں کی تعداد میں وہ ہماری سرائیکی میں کہتے ہینا
(خربوزے کوں نیکھ کے خربوزہ رنگ پکڑ گھندے)
Same
ایسے ہی ایک کوئی کام کرے گا ویسے ہی سب شروع گویا ہر گھر سے اداکار نکل رہیں ہیں ہر گھر سے ٹک ٹاکر بن رہیں ہیں میں آسان لفظوں میں ایسی لڑکیوں کو طوائف کا نام دیتی ہوں
ادارہ جب بنا تو تعلیم کے لیے اب اسمیں آنے والے گند نے اسلامی ادارے کو خراب کہنا شروع کردیا جب لڑکیاں بے حیائ لباس پہن کر جینز ٹی شرٹ ۔مجھے تو نام بھی نہی آتے انکے لباس کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیر پینٹ شرٹ پہن کر کالج یونیورسٹی میں آئینگی تو کون شریف اور کب تک رہے گا ایک لڑکی پہن کر آئی اسکو دیکھ کر دس لڑکیاں اور ایک مرد کا دماغ خراب اسی طرح دس مردوں کے دماغ خراب اللہ کی قسم مینے شریف نیک انسان کو بھی بگڑتے ہوئے دیکھا ہے ان لڑکیوں کے لباس کی وجہ سے ہمارے پاکستان میں جب بھی کوئی اسکینڈل سامنے آئے ضرور کسی بڑے بندے کا نام لے لیا جاتا ہے فلاں سیاسی پارٹی کا بندہ شامل ہے مگر افسوس بیک گرائونڈ نہی دیکھتے
کہ اصل معاملہ کیا لڑکیاں خود اپنے پاس آنے کا موقع دیتی ہیں اب مجھے ایک بات بتائیں میں تین مدارس میں پڑھیں ہوں الگ الگ رول ہوتے ہیں سب مدارس کے مگر وہاں سیاسی بندہ کیوں نہی پہنچتا
وہاں کیوں نہی نکلتے اسکینڈل وہاں بھی خوبصورت لڑکیاں وہاں بھی تعلیم حاصل ہورہی ہے وہاں بھی لباس پہنے جاتے ہیں مگر بے حیائی نہی
وہاں بھی لڑکیاں اکیلے گھر آتی جاتی ہیں
ہر بات ہر انتظامیہ کو برا بھلا کیوں کہا جاتا ہے ان لڑکیوں کو کیوں نہی پکڑا جاتا
ان لڑکیوں کو کیوں نہی سمجھایا جاتا
آپ اسلامی لباس پہنے آپ حجاب لیں
کتنے واقعات پیش آئے کبھی دیکھا حجاب والی لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی
آیا ہوگا واقعہ سامنے مگر لاکھوں میں ایک واقعہ
حجاب والی لڑکی کا
اور میں یہ بھی نہی کہسکتی سارا قصور لڑکیوں کا ہے انتظامیہ نیک ہے جب کسی بندے کو پتہ لگے کہ فلاں لڑکی میرے ہاتھ آسکتی ہے تو ہی مرد برے کام کا سوچتا ہے اور شیطان آگے اور کام کروادیتا ہے
اب اگر یہ سوچا جائے کہ چلو وہاں کے اساتذہ برے تھے لڑکیاں شریف زادیاں اگر آپکے ساتھ زیادتی ہوئی آپ خاموش رہیں اس طرح سب کے ساتھ ہوتا رہا یہ لڑکیاں دنیاوی تعلیم کے لیے بلیک میل ہوتی رہیں ایک لڑکی ایکشن لے سکتی تھی ایک لڑکی تعلیم چھوڑ سکتی تھی ایک لڑکی خود اپنا بیان دیکر خودکشی کرسکتی تھی کہ یونیورسٹی میں غلط کام ہورہیں ہے
مگر ایک واقعہ نہی دیکھا ہم نے
ایک لڑکی نے بھی ایکشن نہی لیا اگر ایک لڑکی ایکشن لیتی تو باقی لڑکیوں کو یہ عزاب نہ بھگتننے پڑتے
تو سمجھ یہ آیا کہ لڑکیاں خود یہ کام کرواتی رہیں اب میڈیا کے آگے آکر یہ رونے والا ڈرامہ نہ کریں
تعلیم آپکو شعور دیتی ہے
تعلیم آپکو اپنے حق کے لیے لڑنا سیکھاتی ہے
تعلیم آپکو اپنی عزت کی حفاظت کرنا سیکھاتی ہے
یہ کیسی تعلیم ہے جوآپ ڈر ڈر کے رہے اپنا جسم بیچ کر ۔۔۔۔۔۔
ہم ہر گز نہی کہتے کہ آپ تعلیم حاصل نہ کریں
آپ ضرور تعلیم حاصل کریں مگر اللہ اور رسول کے احکامات مان کر
لوگ آج کل یہ سوچ رہیں کہ کیا اب ماں باپ اپنی بیٹیوں کو نہی بھیجینگے
تعلیم حاصل کرنے
تو آپ پریشان نہ ہو یہ ماں باپ بڑے ڈیٹھ ہوتے ہیں یہ نور مقدم کے واقعات دیکھ کر بھی اپنی بیٹیوں کو بھیج دیتے ہیں یہ ہزاروں واقعات زیادتی کے دیکھ کر بھی بیٹیوں کو باہر آزاد کردیتے ہیں یہ اب بھی بھیجینگے
کیونکہ پہلے بیٹیاں باپ کی آنکھ کا اشارہ سمجھ کر بیٹھ جاتی تھی
خاموشی سے کہ جو باپ نے کہدیا وہ اٹل ہے
اب باپ ہاتھ بھی اٹھالے تب بھی یہ باپ سے نہی ڈرتی بہت کم حیا والی بیٹیاں ہوتی ہیں وہ وقت گیا جب ماں باپ ڈانٹا کرتے اور اولاد سہم جاتی اب اولاد ڈانٹتی ہے ماں باپ سہم جاتے ہیں
اس قصے کو چھوڑ دیں چند باتیں اپنے دل کی کرنا
میں فرض سمجھتی ہوں الحمدللہ میں زیادہ پڑھیں لکھیں نہی ہوں کم ازکم شکر ہے یونیورسٹی نہی جانا پڑا کیونکہ میرے لیے دین کی تعلیم شریعت کی تعلیم ضروری ہے جو میرے پاس ہے آپ بڑی بڑی ڈگریاں لے لیں مگر نماز نہ آتی ہو تو کیا فایدہ ایسے ڈگری کا قیامت والے دن اللہ یہ کہکر نہی بلائیگا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو پی ایچ ڈی والے یا بڑی بڑی ڈگریاں والے بلکہ اللہ ان لوگوں کو بلائیگا جو اللہ کے احکامات پر اللہ کے دین پر چلنے والے ہوں ۔
تعلیم کے لیے اپنی بیٹیوں کو ضرور بھیجیں مگر حجاب کی تربیت دے کر ۔
ایک واقعہ میں سنانا چاہتی ہوں کہ میری ایک دوست ماں باپ کی اکلوتی بیٹی بہت زہین سٹوڈنٹ اسکی خواہش تھی میں ڈاکٹر بنوں باپ کی تنخواہ بہت کم مگر اسکے باپ نے کہا کہ چلو میں تمہاری خواہش پوری کردیتا ہوں زمیںن بیچ کر تم انٹری ٹیسٹ دے دو پھر سوچتے ہیں وہ ملتان میں ایک اکیڈمی مشہور ایکڈمی
آج سے پانچ سال پہلے کی بات وہاں ہوسٹل کا انتظام بھی دو دن ہوئے اسے وہاں رہتے ہوئے اسنے دیکھا کہ لڑکیاں رات کو سونے سے پہلے میک اپ کرتی ہیں اسے پہلے سمجھ نہی آئی مگر چوتھے دن رات کو اچانک کسی کی آواز پر اسکی آنکھ کھلی تو کوئی لڑکا اسکی روم میٹ کو اٹھانے آیا جو میکپ کرتی اسے حیرت ہوئی کہ پتہ نہی کیوں اسنے خاموشی سے اس لڑکی کا پیچھا کیا تو پتہ لگا وہاں کی انتظامیہ رات کو لڑکیوں کو اپنے پاس بلاتے میری دوست نے کہا کہ میں بے ہوش ہونے والی تھی یہ سب دیکھ کر اگلے دن اپنا سامان اٹھایا گھر اگئی اور ابو کو بیماری کا بہانہ کردیا اور ڈاکٹر بننے کی خواہش کو خیر باد کہدیا کہ میری عزت سے بڑھ کر کچھ نہی یہ ہوتی ہیں پاک باز لڑکیاں
آج الحمدللہ وہ پروفیسر بن گئی ہے ہماری حکومت کو چاہیے انتظامیہ کو پکڑتے ہیں ان اداروں میں بے حیائی لباس پہننے والی لڑکیوں پر پابندی لگائیں
اور حجاب پہنائے تاکہ یہ اسکینڈل سامنے نہ آئے
اور لڑکی لڑکے کے لیے الگ ادارے بنائیں
تحریر بہت لمبی ہوگئ ہے یہ میری سوچ میری رائے آپکی کیا رائے ہیے مجھے ضرور بتائیگا مجھے لگا جو بات میں بول نہی سکتی وہ مینے لکھ دی ہے اللہ کا شکر ہے اللہ نے مجھے بولنے کے ساتھ لکھنے کا موقع دیا
پوسٹ اچھی لگے اور عقل ایچ وڑے تے مینوں اک شئیر اور لائک دے دیویاں
جزاک اللہ
از قلم
سائرہ ارشد بلوچ
Everyone

20/07/2023

Address

Muzaffargarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Spicy cooking style of saira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share