سرائیکی ماحول

سرائیکی ماحول ست بسم اللہ سئیں جی آیاں کوں 💯❣️
(1)

12/09/2026

معصوم بچہ سکون سے سو رہا ہے اسے نہیں معلوم کہ اس کے ماں باپ اس کیلئے کیا کیا کر رہے ہیں اور ایک بات دُکھ ہوتے ہیں لیکن غُربت کا دکھ بڑا ہوتا ہے

11/09/2026

سرائیکی محفل موسیقی سریلی آواز سوہنڑاں انداز ویڈیو کوں لائیک تے شیئر ضرور کریسو

10/09/2026
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گاہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گاکیا خبر ...
10/09/2026

وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا
مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا

ہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گا
کیا خبر تھی کہ رگ جاں میں اتر جائے گا

وہ ہواؤں کی طرح خانہ بجاں پھرتا ہے
ایک جھونکا ہے جو آئے گا گزر جائے گا

وہ جب آئے گا تو پھر اس کی رفاقت کے لیے
موسم گل مرے آنگن میں ٹھہر جائے گا

آخرش وہ بھی کہیں ریت پہ بیٹھی ہوگی
تیرا یہ پیار بھی دریا ہے اتر جائے گا

مجھ کو تہذیب کے برزخ کا بنایا وارث
جرم یہ بھی مرے اجداد کے سر جائے گا

تلمبہ کی بستی بڈھن مائی میں پانچ بچوں کی ماں ریحانہ کے مبینہ طور پر لاپتا ہونے کی اطلاع نے ہر کسی کو پریشان کر دیا۔خاتون...
10/09/2026

تلمبہ کی بستی بڈھن مائی میں پانچ بچوں کی ماں ریحانہ کے مبینہ طور پر لاپتا ہونے کی اطلاع نے ہر کسی کو پریشان کر دیا۔خاتون کی جوتی اور کپڑے دریائے راوی کے کنارے سے ملے تو گمان کیا گیا۔ کہ شاید وہ دریا میں ڈوب گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار حرکت میں آئے اور خاتون کی نعش کی تلاش کے لیے دریائے راوی میں سارا دن ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ لیکن کہانی نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب معلوم ہوا کہ خاتون دریا میں نہیں گئی ۔ بلکہ مبینہ طور پر ایک شخص کے ساتھ چلی گئی ، جس نے بعد ازاں اسے دارالامان چھوڑ دیا۔ ایک طرف ریسکیو اہلکار دریا کی گہرائیوں میں زندگی یا موت کے آثار تلاش کرتے رہے، دوسری طرف حقیقت کچھ اور نکلی۔
ایسا واقعہ جس نے ریسکیو سمیت سول سوسائٹی کو بھی تجسس میں ڈالے رکھا ۔

السلام علیکم سنگت! کیا حال ہیں؟ امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے۔آج کی کہانی کچھ یوں ہے کہ ہم نے مِستری یعنی شٹرنگ والے ک...
09/09/2026

السلام علیکم سنگت! کیا حال ہیں؟ امید ہے سب دوست خیریت سے ہوں گے۔

آج کی کہانی کچھ یوں ہے کہ ہم نے مِستری یعنی شٹرنگ والے کو بلا لیا ہے۔ ایک جگہ تو ہمارا کام پہلے سے فائنل ہے جبکہ دوسری جگہ ہمارا گھر بن رہا ہے۔ الحمدللہ دوسری جگہ کی چنائی بھی مکمل ہو چکی ہے اور اب اگلا مرحلہ سیڑھی کی بھرائی کا ہے۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ شروع سے ہماری خواہش تھی کہ سیڑھی گولائی میں اوپر جائے، کیونکہ جگہ کا ڈیزائن بھی ہم نے اسی حساب سے بنوایا ہوا ہے۔ تصاویر میں آپ کو گولائی والی جگہ بھی واضح نظر آ رہی ہوگی۔

لیکن کچھ دوستوں کا مشورہ ہے کہ سیڑھی گولائی میں نہ بنائیں بلکہ ایک جگہ لینڈنگ دے کر کٹ میں موڑ لیں اور پھر سیڑھی اوپر لے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گولائی والی سیڑھی پر سامان اٹھا کر اوپر لے جانا نسبتاً مشکل ہوگا، جبکہ کٹ والی سیڑھی میں سامان لے جانے میں آسانی رہے گی۔

اب سنگت! دونوں ڈیزائن آپ کے سامنے ہیں۔ ایک طرف گولائی والی سیڑھی ہے اور دوسری طرف لینڈنگ دے کر کٹ میں اوپر جانے والی سیڑھی۔

آپ ہمیں مشورہ دیں کہ ان دونوں میں سے کون سی سیڑھی بہتر رہے گی؟ خاص طور پر خوبصورتی، مضبوطی، جگہ کے استعمال اور روزمرہ سہولت کے لحاظ سے کون سا ڈیزائن بہتر ہے؟

ایک بات البتہ یہ ہے کہ جو چنائی ہم نے کروائی ہے، وہ پہلے ہی گولائی والی سیڑھی کے ڈیزائن کے مطابق بنائی گئی ہے۔

اب فیصلہ آپ سنگت کے مشورے سے ہوگا۔

گولائی والی سیڑھی یا کٹ والی سیڑھی؟

کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں۔ 👇

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
09/09/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Address

Jalalpur Pirwala
59250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سرائیکی ماحول posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share